ڈیل چھوٹا لفظ ہے، اس وقت گراؤنڈ پر پراجیکٹ نواز شریف واضح نظر آ رہا ہے، سینئر پیپلز پارٹی لیڈر پھٹ پڑے

لاہور( آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اس وقت گراؤنڈ پر پراجیکٹ نواز شریف واضح نظر آرہا ہے ،موجودہ حالات میں نواز شریف کی واپسی کیلئے ڈیل چھوٹا لفظ ہے ،ڈکٹیشن نہیں لوں گا سے ووٹ کو عزت دو تک کے سفر کے بعد ان کی جماعت واپس ضیاء الحق کی جماعت بننے جارہی ہے ،اس وقت شہباز شریف اور اسحاق ڈار ہینڈلرز ہیں ،جو معاملات ہو رہے ہیں اس میں گارنٹر شہباز شریف ہی ہیں ،میرا خیال ہے کہ نواز شریف جب انتخابی مہم اتریں گے تو کھل کر کھیلیں گے کیونکہ ان کی نیچر تبدیل نہیں ہو سکتی ، آصف زرداری دیکھ رہے ہیں ،دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں ندیم افضل چن نے کہا کہ میں پنجاب میں نگران سیٹ اپ کو نگران نہیں سمجھتا ،نگران سیٹ اپ تو 90روز کے لئے ہوتا ہے ، یہ نگران نہیں یہ (ن) لیگ کا سیٹ اپ ہے ، جب کوئی بندہ لاڈ میں ہوتا ہے یا پروٹوکول میںہوتا ہے تو اس کے لئے سارے قوانین ویسے ہی ہوتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ الیکشن کرائیں ، سلیکشن نہ ہو ، ہم (ن) لیگ سمیت کسی جماعت کے خلاف نہیں ،اگر ملک کے اس حالت میں جانے کے بعد بھی سچی بات نہیں کریں گے،صاف اور شفاف انتخابات کی طرف نہیںجائیں گے ، اگر پراجیکٹ چلاتے رہیں گے جس طرح اس سے پہلے اسلامی جمہوری اتحاد سے لے کر چیئرمین پی ٹی آئی تک کا پراجیکٹ چلا ہے ، جب دور گزر جاتا ہے تو پھر ہم سلیکٹرز کو کیسے کیسے القابات سے نوازتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اس وقت گرائونڈ پر پراجیکٹ نواز شریف تو اس وقت واضح نظر آرہا ہے ،ہمارے علاقوں میں دیکھ لیں ہر سرکاری دفتر میں چلے جائیں واضح ہدایات ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close