چیف الیکشن کمشنرنے عام انتخابات سے متعلق اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہےکہ عام انتخابات کا وقت قریب ہے، سب کو مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے۔محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت کےاقدامات سےمطمئن ہیں۔  وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران اور پنجاب کابینہ نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عام انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی اور اس دوران عام انتخابات کے پرُامن، آزادانہ اور منصفانہ انعقاد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ عام انتخابات کے سلسلے میں نگران پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لیے فوکل پرسن مقرر کرے گی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، انتخابات کا وقت قریب ہے، سب کو مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کے لیے مکمل سپورٹ کریں گے،  پنجاب حکومت کے اب تک کے اقدامات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں، 30 نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی وزیراعلیٰ آفس آمدپرنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خیرمقدم کیا،پنجاب کابینہ نے چیف الیکشن کمشنرسلطان راجہ سےملاقات کی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے،نگران پنجاب حکومت کوفری اینڈفیئرالیکشن کیلئےمکمل سپورٹ کرینگے،30نومبرتک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا،محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت کےاقدامات سےمطمئن ہیں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ عام انتخابات کےپرامن وشفاف انعقادکیلئےہرممکن تعاون کیاجائیگا،الیکشن کےآزادانہ انعقادکویقینی بنانےکیلئےفول پروف انتظامات کیےجائینگے،پنجاب کی ٹیم الیکشن کمیشن کی گائیڈلائنزپرمن وعن عمل کریگی،عام انتخابات کامنصفانہ،آزادانہ وپرامن انعقادقومی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close