پی ٹی آئی کے اہم رہنما کو کہاں منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو پشاور سینٹرل جیل سے ڈی آئی خان منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سابق وزیر کامران بنگش کو ڈی آئی خان پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ کامران بنگش کے خلاف تھانہ کینٹ ڈی آئی خان میں مقدمہ درج ہے۔  کامران بنگش پر کارکنوں کو اسلحہ لانے، اُکسانے اور اداروں کے خلاف بیانات کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق کامران بنگش کی ڈی آئی خان پولیس کو حوالگی عدالت کی اجازت سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کامران بنگش کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close