مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے پوسٹ مارٹم سے متعلق پولیس کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مرحوم عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں تلمبہ میں ادا کی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے مرحوم بیٹے کی نماز جنازہ کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میرے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ آج بروز پیر 30 اکتوبر، رات ساڑھے 7 بجے ہمارے آبائی گاؤں رئیس آباد، تلمبہ میں ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹےعاصم جمیل کی اتفاقیہ موت کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے، ورثا کی درخواست پر عاصم جمیل کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل ڈپریشن میں مبتلا تھے اور انہوں نے 29 اکتوبر کی شب بندوق سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close