مولانا طارق جمیل کے چھوٹے بیٹے کی خود کشی، بڑے بیٹے نے ویڈیو جاری کر دی

تلمبہ (پی این آئی) مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے یوسف جمیل نے چھوٹے بھائی بڑے بھائی عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق کردی ہے اور اس حوالے سے جاری کیے جانے والے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرا بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا۔۔۔۔۔مولانا یوسف جمیل نے کہا عاصم جمیل کی بیماری میں پچھلے 6 ماہ سے شدت آگئی تھی، بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے عاصم کو الیکٹرک شاک لگائے جارہے تھے لیکن الیکٹرک شاک دینے سے بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا۔۔۔۔۔

یوسف جمیل نے کہا گزشتہ روز وہ اتفاقاً گھر میں اکیلا تھا، تکلیف اور اذیت برداشت نہیں کرسکا اور عاصم نے سکیورٹی سے بندوق لے کر خود کو گولی مار لی۔۔۔۔ یوسف جمیل نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی سے دشمنی تھی یا کسی نے حملہ کیا،یہ اس کی تقدیر تھی اور ہم اللہ کے اس فیصلے پر راضی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close