اسلام آباد (پی این آئی) سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر علی احمد نے کہا ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خواہشمند مستحقین کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ممکنہ طور پر موبائل رجسٹریشن سروس نومبر تک فعال ہو جائے گی تاکہ ملک کے دور دراز علاقوں میں مقیم مستحقین کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔
سیکرٹری کے مطابق موبائل رجسٹریشن مراکز سے دور دراز علاقوں میں مقیم مستحق خواتین کو موبائل گاڑیوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولیات میسر آئیں گی،نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری کے موبائل رجسٹریشن مراکز کے لیے کل 25 موبائل وینز شامل کی جا رہی ہیں جو ان لوگوں کو سہولت فراہم کریں گی جو رجسٹریشن کی سہولت تک رسائی سے قاصر ہیں ۔اپنے بیان میں نہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں 19، سندھ میں پانچ اور اسلام آباد میں ایک موبائل رجسٹریشن سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کہا کہ اگست میں شروع ہونے والی موبائل وینز کے فعال ہونے کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد اور خواجہ سراں کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے اور وہ رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں