پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر نے پیپلز پارٹی سے الیکشن میں تعاون کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کی تردید کردی ہے۔علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ان حالات میں ہمیں اپنی سیاسی جگہ تو بنانی ہے اور سلسلے میں مختلف جماعتوں سے ہمیں بات کرنی ہے، اس کیلئے ایک پولیٹیکل کمیٹی بنی ہے جس کا میں رکن ہوں اور اسد قیصر اس کے ہیڈ ہیں، کمیٹی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے انگیج کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک نکتے پر انگیج کرنا ہے کہ وقت پر صاف شفاف الیکشن ہوں۔ سب کو برابر کا موقع ملے، تمام جماعتیں الیکشن میں جائیں اور ہم بھی جائیں، فیصلہ عوام کرے۔انہوںنے کہا کہ ملاقاتوں میں نہ کوئی الائنس کی ہم بات کر رہے ہیں، نہ کسی ریلیف کی بات کر رہے ہیں، نہ کسی ڈیل کی بات کر رہے ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں کہ کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنا ہے، نہ کور کمیٹی نے ہم سے کسی الائنس کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ہم صرف تعزیت کیلئے گئے تھے، لیکن فری اینڈ فئیر الیکشن کیلئے جس طرح مختلف جماعتوں سے انگیج کر رہے ہیں ہوسکتا ہے ان سے بھی کبھی ملاقات ہوجائے، لیکن وہ ایک سیاسی ملاقات ہوگی۔علی محمد خان نے کہا کہ فی الحال اس طرح کی ملاقات کا کوئی وقت یا شیڈول نہیں آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی سے مستقبل میں الیکشن کے حوالے سے ملاقات متوقع ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں