استحکام پاکستان پارٹی نے بڑی سیاسی وکٹ اُڑا لی

لاہور(پی این آئی)سابق رکن پنجاب اسمبلی کرم داد واہلہ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، وہ پی پی 219 سے رکن پنجاب اسمبلی تھے۔

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی کرم داد واہلہ بھی استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے۔ پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے انہیں پارٹی پرچم پہنا کر خوش آمدید کہا۔کرم داد واہلہ نے 2018 میں مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت اختیار کرلی تھی، وہ پی پی 219 خانیوال سے پنجاب اسمبلی کے رکن تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close