چیئرمین پی ٹی آئی نے میانوالی پولیس کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا

اڈیالہ (پی این آئی) 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کی تفتیش کا سلسلہ اڈیالہ جیل کے اندر جاری ہے۔۔۔۔ میانوالی پولیس کی خصوصی ٹیم کی بھی اڈیالہ جیل پہنچی لیکن سابق وزیراعظم نے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا اور اپنے وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر اصرار کیا۔۔۔۔۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے 9 مئی کے واقعات پر تفتیش کے لیے میانوالی پولیس کی خصوصی ٹیم ایس پی شوکت کی سربراہی میں آج اڈیالہ جیل پہنچی، پولیس کی تفتیشی ٹیم میں 6 انسپکٹرز بھی شامل تھے۔۔۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا اور میانوالی پولیس کی تفتیش میں شامل نہ ہوئے۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے اور سوالات کے جوابات دینے پر اصرار کیا، جس کے بعد میانوالی پولیس کی خصوصی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close