بجلی کے 300 یونٹ تک قیمت حکومت ادا کرے گی، مزرود کی بنیادی تنخواہ 50 ہزار ہو گی، اعلان کر دیا گیا

خانیوال (آئی این پی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم جہانگیر ترین کی قیادت میں پاکستان کو خوشحال کرے گی، دس سال پہلے جہانگیر ترین اور میں نے فیصلہ کیا سیاست میں بھرپور حصہ لینا ہے ،ہم نے فیصلہ کیا کہ بادشاہت رکھنے والی جماعتوں کے خلاف کھڑے ہونا ہے ہم نے نیا پاکستان بنانے کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے کرکٹ گرائونڈ میں استحکام پاکستان پارٹی کا ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد ہوا جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا علیم خان کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم استحکام پاکستان پارٹی کا سفر جہانیاں سے شروع کر رہے ہیں اور میں ایاز نیازی ، کرم داد واہلہ کو کامیاب جلسہ پر مبارکباد دیتا ہوں ،علیم خان نے لوگوں کو جھنڈے لہرا کر پنڈال میں ہونے کا ثبوت دینے کو کہاکہ دس سال پہلے جہانگیر ترین اور میں نے فیصلہ کیا سیاست میں بھرپور حصہ لینا ہے ،ہم نے فیصلہ کیا کہ بادشاہت رکھنے والی جماعتوں کے خلاف کھڑے ہونا ہے ہم نے نیا پاکستان بنانے کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دیا

،نیا پاکستان بنا کر کیا ملا کرپشن اور بے ایمانی کا پاکستان پہلی مرتبہ پنجاب میں 3 کروڑ دے کر ڈپٹی کمشنر اور 5 کروڑ دے کر کمشنر لگے پنجاب میں پہلی مرتبہ ڈی پی او پیسے دے کر لگے پچاس لاکھ گھر ، ایک کروڑ نوکریاں کا اعلان کر کے خوابوں کو چکنا چور کیا گیا پنجاب میں مسلم لیگ ن 7 بار اقتدار میں آ چکی ہے ۔،اب پھر آ کر ن لیگ کہے گی ایک موقع اور دیں،ان کو کتنی بار موقع دیں گے ہم آپ کے لیے نیا منشور لے کر آئے ہیں ہمارا منشور ہے بہترین ہسپتال ، بہترین معیار تعلیم اور روزگار موجود ہو، خواتین کے لیے سکلڈ پروگرام لے کر آئیں گے جس سے خواتین کو روزگار ملے گا جہانگیر ترین کی قیادت میں منشور طے پایا ہے ،3 سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والا غریب آدمی ایک روپیہ نہیں دے گا بجلی کی قیمت حکومت ادا کرے گی موٹر سائیکل والے کو آدھی قیمت پر پٹرول ملے گا ،مزرود کی بنیادی تنخواہ 50 ہزار ہو گی۔ علیم خان نے کہا کہ نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے ہوں گے ، چیئرمین پی ٹی آئی نے جہانگیر خان ترین کو ضائع کیا اقتدار میں آ کر غریبوں کی ہر لحاظ سے معاونت کریں گے،کچی آبادیوں کے لوگوں کو مالکانہ حقوق دیں گے ہماری ٹیم جہانگیر ترین کی قیادت میں پاکستان کو خوشحال کرے گی،کاشتکاروں کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ، آپ سب سے وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close