ن لیگ کا ماضی دیکھ لیں، وہ ریلیف لینے کے ماہر ہیں، سینئر پیپلز پارٹی رہنما کی میٹھی میٹھی تنقید

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ فیورٹ ازم نہیں ہونا چاہیے، لیول پلیئنگ فیلڈ دینا نگران حکومت کا کام ہے ، ن لیگ کا ماضی دیکھ لیں وہ ریلیف لینے کے ماہر ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران نیئر بخاری نے کہا کہ ہم نے آئینی راستہ اختیار کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹایا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی حد تک ن لیگ کے ساتھ اتحاد تھا، آئندہ انتخابات میں ہم ہر جگہ سے امید وار کھڑے کریں گے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ نگران حکومت کی جانب سے جو سہولت کاری فراہم کی جارہی وہ سب دیکھ رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ فیورٹ ازم نہیں ہونا چاہیے، لیول پلیئنگ فیلڈ دینا نگران حکومت کا کام ہے، ن لیگ کا ماضی دیکھ لیں، وہ ریلیف لینے کے ماہر ہیں۔نیئر بخاری نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ہمیشہ غیر آئینی اقدام کی مخالفت کی ہے، نگراں حکومت اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور نبھائے، الیکشن کمیشن بھی اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close