اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے روابط، ملکی سیاسی صورتحال، سیاسی حکمتِ عملی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پیپلز پارٹی قائدین کے لیول پلیئنگ فیلڈ اور پی ٹی آئی کے انتخابی عمل میں شمولیت کے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر انتخابات تسلیم نہ کرنے کا بیان درست سوچ کا عکاس ہے۔دوران اجلاس مزید کہا گیا کہ آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ لندن معاہدے کے تحت کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر کرنے کے منفی اثرات ہوں گے۔اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ نتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور بلا تاخیر انعقاد کے لیے ہر مثبت کردار کا خیرمقدم کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں