یوٹیلٹی اسٹورز کے اکاؤنٹس بحال، ملازمین کو تنخواہیں جاری

اسلام آباد (پی این آئی)ایف بی آر نے یوٹیلٹی اسٹورز کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کردیے۔ ملازمین کو تنخواہیں بھی جاری لیکن اضافہ نہیں کیا گیا، ایف بی آرنے یوٹیلٹی اسٹور کے ذمہ واجب الادا 8 ارب روپے کے ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلیے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے اور بینک منیجرز کو لیٹر لکھ کر یوٹیلٹی اسٹورز کے اکاؤنٹس میں موجود رقم ایف بی آر کے متعلقہ ادارے کے اکاؤنٹس کے ذریعے قومی خزانے میں منتقل کرنے کا کہا تھا،

جس کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز نے وفاقی ٹیکس محتسب کو بھی شکایت کی تھے اور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے حکم جاری کیا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے25 اکاؤنٹس غیر منجمد کیے گئے تھے، ایف بی آر نے کمرشل بینکوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کیلیے خط لکھ دیا ہے، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے25 اکتوبر 2023کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز حکام نے بتایا ہے کہ اب تنخواہیں بھی جاری ہوگئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close