اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے عدالت میں دائر کی جانے والی نئی درخواست میں ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت طلب کر لی گئی ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے ان کے وکلاء نے درخواست آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے عملے کو جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی جب کہ گزشتہ ہفتےکی طرح آج چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی جارہی۔۔۔۔
عدالت میں دائر کی گئی نئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے بات کرنا حق ہے لہٰذا ہرہفتے کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانےکا حکم دیا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں