نواز شریف کی پاکستان آمد نے سیاسی ماحول بدل دیا، شہباز شریف کا اعلان

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد نوازشریف کی پاکستان آمد نے سیاسی ماحول بدل دیا ہے۔شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی علی پرویز ملک اور شائستہ پرویز ملک نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر نے 21 اکتوبر کے جلسے کے انعقاد پر پارٹی رہنماں اور کارکنوں کی محنت کو سراہاشہباز شریف نے کہا کہ قائد نواز شریف کی پاکستان آمد نے سیاسی ماحول بدل دیا ہے۔

سیاسی ماحول کی طرح معاشی بدحالی کے ماحول کو بھی بدلیں گے۔ پاکستان کے حالات بدلنے کے لئے اتحاد ضروری ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے پارٹی صدر سے جماعتی و سیاسی سرگرمیوں کیحوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close