فواد حسن فواد کو اہم ذمہ داری دے دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی )نگرا ن وزیر نجکاری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے فواد حسن فواد کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے رکن مقرر کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیر نجکاری کی بطور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے رکن کی منظوری دے دی، وزیر نجکاری کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چیئر پرسن ہیں، کمیٹی اراکین میں تجارت، قانون، توانائی اور مواصلات کے وزرا شامل ہیں، نگراں وزیر منصوبہ بندی اور وزیر آئی ٹی بھی ای سی سی اراکین میں شامل ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close