پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن اور تاریخ کا اعلان چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے نیا مؤقف پیش کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن اور تاریخ کا اعلان چاہتی ہے،غیر یقینی صورتحال سے بڑا نقصان ہو رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت ہی پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ ہے، پیپلز پارٹی الیکشن اور تاریخ کا اعلان چاہتی ہے، اپوزیشن ہو یا حکومت، پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16ماہ کی حکومت میں شامل ہو کر جمہوریت اور پارلیمنٹ کا ساتھ دیا، ہم نے کہا کہ نہیں ہم آئینی راستے پر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال سے بڑا نقصان ہو رہا ہے، الیکشن کرایا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close