ایف آئی اے کو سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے سمدھی کیخلاف انکوائری بند کرنا پڑ گئی، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے نے قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر مٹھو کیخلاف انکوائری بند کر دی، ایف آئی اے نے صابر حمید کو نوٹس جاری کرکے 23 اکتوبر کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے صابرحمید کے خلاف انکوائری بند کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لا نے انکوائری بند کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔ایف آئی اے نے صابر حمید کو نوٹس جاری کرکے 23 اکتوبر کو طلب کیا تھا اور وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔قریبی ذرائع صابرحمید نے کہا کہ ایف آئی اے نے غلط فہمی کی بنیاد پر نوٹس جاری کیا ہے، ہمارا کاروبار صاف ستھرا اورکوئی چیزغیرقانونی نہیں۔قریبی ذرائع صابرحمید نے بتایاکہ ہم 40 سال سے بزنس کررہے ہیں، کاروباری مخالفین حسد کی وجہ سے ہمیں بدنام کررہے ہیں۔قریبی ذرائع صابر حمید کے مطابق ہمارے پاس تمام ثبوت اورٹیکس ریکارڈ موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close