سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ چین جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے، امیگریشن کلیئرنس کے دوران انہیں آگاہ کیا گیا کہ ان کا نام سندھ کی عدالت کے احکامات پر سٹاپ لسٹ میں موجود ہے لہٰذا وہ بیرون ملک نہیں جاسکتے۔یہ معلوم ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے تاہم ان کی اہلیہ ایئر چائنا کی پرواز سی زیڈ 6008 کے ذریعے چین روانہ ہوگئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close