راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے 9 مئی واقعات سے متعلق راولپنڈی میں مقدمات میں پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سےتفتیش کی اجازت دے دی ہے۔۔۔اس حوالے سےراولپنڈی پولیس کے افسر خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔پولیس افسر نے فاضل جج سے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں شامل تفتیش کرنا ہے۔۔۔اس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو شاملِ تفتیش کیاگیا؟راولپنڈی پولیس افسر کا کہنا تھاکہ دونوں کو شاملِ تفتیش نہیں کیا، شریک ملزمان کے بیانات پرشامل تفتیش کرناہے،
ہمارے پاس9 مئی واقعات سے متعلق ایف آئی اےکی رپورٹ بھی موجود ہے۔۔۔اس کے بعد فاضل جج نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کےخلاف درج مقدمات کاجائزہ لیااور دونوں کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی اور کہا کہ قانون کے مطابق صرف تفتیش کرنے کےلیے اجازت دے رہا ہوں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں