خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، آئی جی پنجاب کوذاتی حیثیت میں طلب کر لیاگیا

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاہے۔۔۔آج جمعہ کے روز جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران سی سی پی او لاہور سمیت دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔۔۔سماعت کے دوران سی سی پی او نے مؤقف اختیا کیا کہ خدیجہ شاہ پر درج 2 مقدمات کی رپورٹ آئی جی پنجاب نے دی جبکہ پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف مزید شواہد بعد میں ملے۔۔۔

اس موقع پر پولیس نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ 2 مقدمات ہیں۔ ۔۔سماعت کے دوران جسٹس علی باقر نجفی کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیںہے۔۔۔عدالت نے آئی جی پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور کہا کہ پیش کردہ رپورٹ غیر تسلی بخش تھی، آئی جی پنجاب 3 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close