سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن پاکستان میں کب دیکھا جا سکے گا؟

کراچی (پی این آئی) رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن کل ہفتے کے روز ہو گا۔۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا، چاندگرہن کا آغاز 28 اکتوبر کی رات 11بج کر 2 منٹ پر ہو گا۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقا اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔۔۔۔محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا ہے کہ چاند گرہن رات 1 بج کر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ چاندگرہن کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں