وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ نے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ نے استعفی دے دیاہے۔۔۔ ڈاکٹر توقیر شاہ کی تقرری پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا کیونکہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا تھا۔نگران وزیر اعظم نے ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفی منظور کر لیا۔ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک ماہ نوٹس کی شرط سے رعایت دے دی گئی ۔ڈاکٹر توقیر شاہ 31 اکتوبر کو پرنسپل سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گے ۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفی منظور ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close