اسلام آباد (پی این آئی) سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دی ہے۔۔۔۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ آج جمعہ کی صبح سنایا۔۔۔۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ سائفر کیس سننے والی خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں