ڈاکٹر یاسمین راشد سے ن لیگی خاتون رہنما کے 6 سوال، جواب مانگ لیا

لاہور (پی این آئی) ڈاکٹر یاسمین راشد کے چیلنج پرن لیگ کا جواب آ گیا۔۔۔مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی سینئررہنما یاسمین راشد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کی جماعت آپ کو تین بار دھول چٹا چکی ہے۔۔۔ عظمیٰ بخاری نے یاسیمین راشد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اس بار بھی اپنے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، آپ اپنی فکر فرمائیں، آپ الیکشن میں ہوں گی یا نہیں، یہ ابھی معلوم نہیں۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیل کی فرسٹریشن آپ کے کھوکھلے بیانات اور قد سے بڑی گفتگو سے صاف نظر آرہی ہے۔۔۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ میں ہمت ہے تو قوم کو بتائیں کہ 9 مئی کو بغاوت کا پروگرام کیوں بنایا؟ یہ بتائیں پاکستان میں فتنہ فساد برپا کرنے، سری لنکا بنانے کی سازش کیوں کی؟ عدلیہ کے ساتھ ساز باز ، خواتین کے استعمال اور نو مئی کی پلاننگ سے متعلق اپنی آڈیوز کا بھی جواب دیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close