اسلام آباد (آئی این پی )استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہیلی کاپٹر جہانگیر خان ترین کا استعمال کیا ہے جسے ایک کمپنی چلاتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ عون چودھری پارٹی کی طرف سے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت سے نوازشریف سے ملنے گئے تھے جس پر پارٹی نے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ائیرپورٹ سے جلسہ گاہ پہنچانے کیلئے جو ہیلی کاپٹر استعمال ہوا ہے وہ جہانگیر ترین کا ہے جسے ایک کمپنی چلاتی ہے۔ہیلی کاپٹر کو بینکوں سمیت کئی اہم شخصیات پیسے دے کر استعمال کرتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مرادراس نے کہا کہ میں یہاں کلیئرلی بتا رہا ہوں استحکام پاکستان پارٹی کا کس بھی سیاسی جماعت کیساتھ الحاق نہیں ہو گا۔لیکن سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ممکن ہے آگے چل کر کسی پارٹی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو جائے لیکن فی الحال ایسا کوئی پلان نہیں بنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں