شوگر ملز کا کوٹہ بڑھانے کا مقدمہ، جوڈیشل میجسٹریٹ نے پرویز الہیٰ کو ریلیف دے دیا

لاہور(آئی این پی)لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کی عدالت کے روبرو پیش کیا۔

دوران سماعت اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور کم نمبرز والے امیداروں کو بھرتی کرلیا گیا، نتائج میں روبدل کیا گیا، عدالت جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، 4 پانچ ماہ سے جیل میں قید ہیں۔عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ سارے ریلیف نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے ہی ہیں، مجھے 4 پانچ ماہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کیخلاف شوگر ملز کا کوٹہ بڑھانے کا مقدمہ ڈسچارج کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close