ملک میں نئے گیس کنکشنز کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں نئے گیس کنکشنز کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا گیا۔۔ نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ سردیوں میں 8 گھنٹے گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

نگران حکومت نے نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ صرف 8 گھنٹے ملے گی۔ صبح، دوپہر اور شام کے کھانے پینے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنی گیس ہے، اتنی ہی مہیا کریں گے، نئے گیس کنکشنز پر پابندی بھی برقرار رہے گی۔ نئے کنکشنز کیلئے ملک میں گیس نہیں ہے۔ دسمبر کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کا بندوبست کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close