لاہور (پی این آئی) ملک میں ٹیکس کے پیسے عوام خون پسینے کی کمائی سے بھرتے ہیں اور ٹھنڈے کمروں میں بیٹھنے والے اعلیٰ افسران گھروں میں مفت بجلی کے یونٹس استعمال کرتے ہیں۔
آپ کو بتاتے ہیں کہ کس گریڈ کے افسر کو تاحال کتنے یونٹس فری بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس فراہم کئے جا رہے ہیں جس پر سالانہ 6 ارب روپے سے زائد خرچہ آتا ہے اور بوجھ غریب عوام اٹھاتے ہیں۔ گریڈ 17 کے افسر کو 450 ماہانہ مفت یونٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔ گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 600 مفت یونٹس ، گریڈ 19 کے افسر کو ماہانہ 880 مفت یونٹس گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس جبکہ گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس فراہم کئے جاتے ہیں۔جنریشن کمپنی کے گریڈ 17 کے افسر کو ماہانہ 650 مفت یونٹس ، گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 700 مفت یونٹس ، گریڈ 19 کے افسر کو ماہانہ 1000 مفت یونٹس ، گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس اور جنریشن کمپنی کے گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس فراہم کئے جا رہے ہیں۔ تاہم حکومت کو اب مفت یونٹس بند کرنے کی سفارش کرتے ہوئے انہیں پیسے دینے کا پلان بنایا گیا ہے جس پر کب عملدرآمد ہو گا،فیصلہ جلد متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں