لاہور (پی این آئی) الحمراءآرٹس کونسل لاہور کے چیئرمین قاسم علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چیئرمین لاہور آرٹس کونسل قاسم علی شاہ کی ملاقات کی، اس موقع پر قاسم علی شاہ کانجی مصروفیات کی بنا پر چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے سے معذرت کااظہار کردیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قاسم علی شاہ نے مختصر دورانیے میں الحمرا ءکی درخشاں روایات کو آگے بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ فن و ثقافت اور ادب کے فروغ کے لئے قاسم علی شاہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی فن و ادب کے حقیقی قدردان ہیں، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فن و ادب کے فروغ کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ ٹیم ممبر کے طورپر کام کرنا تا دیر یاد رہے گا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قاسم علی شاہ کو فن و ثقافت کے فروغ کے لئے خدمات جاری رکھنے کی پیشکش بھی کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں