ملک میں پلاسٹک کرنسی متعارف کروانے کی تجویز، فائدہ کیا ہوگا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے جعلی کرنسی نوٹوں کی حوصلہ شکنی کے لیے پلاسٹک کرنسی متعارف کرانے کی تجویز دے دی۔

چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نے بتایا کہ مارکیٹ میں جعلی نوٹوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، مارکیٹ میں 1 ہزار کے جعلی نوٹ کا استعمال سب سے زیادہ ہے۔اے ٹی ایم مشینوں سے بھی جعلی کرنسی نوٹ نکل رہے ہیں، میں آپ کو ایک ہزار اور 5 ہزار مالیت والے جعلی نوٹ دکھا سکتا ہوں۔اس موقع پر سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ 5 ہزار والا کرنسی نوٹ بند ہونا چاہئے، اس سے بہت کچھ بند ہو جائے گا۔گورنر سٹیٹ بینک نے کمیٹی کو کرنسی نوٹس کے سکیورٹی فیچر تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرا دی، جمیل احمد نے کہا کہ اس سے جعلی کرنسی نوٹس کی روک تھام میں مدد ملے گی، مستقبل میں پولیمر کرنسی نوٹس بھی متعارف کرانے کا پلان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں