شریف خاندان کو ڈرائی کلین کیا جارہا ہے، لیکن کیسے؟

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو عوام کو باشعور کرنے کی سزا دی جارہی ہے، نواز شریف نے پاکستان واپس آتے ہی اپنی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کروائی، اس وقت پاکستان کے موجودہ حالات میں پورا نظام نواز شریف کے آگے بیچھا ہوا ہے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں کیونکہ ان کیلئے وہ کریمنلز ہیں مگر نواز شریف کی سزا معطل کرنے کیلئے نواز شریف نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نہ مجرم ،نہ کریمنل اور نہ ہی اشتہاری ہیں،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے منافقت کی آخری حدود کو بھی عبور کرلیا ہے،

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ عوام سب جانتی ہے کہ اس وقت پورا سسٹم نوازشریف نے یرغمال بنایا ہوا ہے، عدالتوں میں پیشیاں اور جلسے کے ڈراموں کے بجائے حکومت چاہے تو سیدھا نواز شریف سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیلیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ نوازشریف کو جس طرح حکومتی ریلیف دیاجارہا ہے اس سے واضح ہوگیا کہ ملک سے جمہوریت کو دفن کردیا گیا ہے ملک میں یکساں انصاف کا نظام ایک مرتبہ پھر ختم کردیا گیا ہے،مریم نواز جلسوں میں موبائل بانٹنے کے دعوے کرتی ہیں جس کا انہیں وسیع تجربہ ہے،ن لیگ جلسوں کی کامیابی کیلئے کبھی موٹر سائیکل، کبھی بریانی اور کبھی ڈائریکٹ جنت کے ٹکٹ دیتی ہے خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ملک میں الیکشن ہوئے تو یہ نوجوانوں کا الیکشن ہوگااور نوجوان کسی حال میں سلیکشن قبول نہیں کرینگے، ایسا ہوا تو ملک میں انارکی پھیلی گی، شریف خاندان کو جس طرح ڈرائی کلین کیا جارہا ہے اس سے عوام کا آئین و قانون اور سزا و جزا پر اعتماد کم ہوتا جارہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close