شہباز گِل جب بھی نظر آئیں انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے، عدالت نے حکم کیوں جاری کر دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے کہا کہ بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اشتہاری شہباز گِل کےناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتے ہیں۔۔۔۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ شہباز گِل جب بھی نظر آئیں انہیں گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں لیکن وہ پاکستان سے امریکہ منتقل ہو چکے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close