نواز شریف یا عمران خان۔۔ ملک کو معاشی بحران سے کون نکال سکتا ہے؟ تازہ ترین سروے رپورٹ آگئی

لاہور(پی این آئی) 50 فیصد پاکستانیوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کو ملکی مستقبل کے لیے بہتر قرار دے دیا۔

عوامی آراءجاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا ہے۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معاشی بحران کے حل کے لیے نواز شریف سے امید باندھ لی جبکہ 22 فیصد نے پی ٹی آئی چیئرمین کو واحد امید کہا،30 فیصد نے مایوسی کے ساتھ کہا کہ معاشی بحران کوئی حل نہیں کرسکتا جبکہ 4فیصد عوام نے معاشی بحران نے نکا لنے کے لیے بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار کیا۔سروے کے مطابق نواز شریف کی مینار پاکستان پر تقریر 34 فیصد پاکستانیوں نے سنی ، 80 فیصد نے تقریرکی تعریف کی جبکہ 50فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ملکی مستقبل کے لیے بہتر قرار دیا۔

سروے میں51 فیصد عوام نے نواز شریف کی واپسی کو ن لیگ کے لیے آئندہ عام انتخابات میں جیتنے میں بھی مدد گار ثابت ہونے کا کہ۔ 70 فیصد عوام کا ماننا ہے کہ نواز شریف کو مفاہمتی پالیسی اپنانی چاہیے۔گیلپ سروے میں ملکی ترقی کے لیے نواز شریف کو چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی رہنماوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔سروے میں 38 فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیا البتہ 27 فیصد نے اس رائے کو رد کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close