اسلام آباد ( پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن جنوری میں ہوں گے، ثابت ہو گیا نواز شریف ہی ملک کی کشتی پار کرا سکتے ہیں۔
وہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن جنوری میں ہوں گے، نواز شریف وزیرِ اعظم بنیں گے۔ نواز شریف کا لاہور جیسا استقبال ملکی تاریخ میں کسی کا نہیں ہوا۔نواز شریف نے ملک واپسی پر عوام کو اپنا پیغام دیا ہے، ثابت ہو گیا وہ ہی ملک کی کشتی پار کرا سکتے ہیں۔ الیکشن پر بات کرنا ہر سیاسی لیڈر کا حق ہے۔حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو سزا دینی چاہیے، بے گناہ لوگوں کو چھوڑ دینا چاہیے، 9 مئی میں ملوث افراد نے ملک کو جلانے کی کوشش کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں