چیئرمین پی ٹی آئی سے اہلیہ اور بہنوں کی ملاقات

اسلام آباد(پی این آئی)چئیرمین پی ٹی آئی سے ان کی اہلیہ اور دو بہنوں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں رسمی گفتگو ہوئی ،اہلیہ اور بہن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کارکنان کا پیغام پہنچایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی استعمال کی ضروری اشیاء بھی پہنچائی گئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close