پشاور (پی این آئی) اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی بھرتی کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 3 سابق ایم پی ایز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
اینٹی کرپشن کورٹ کےجج بابر علی نےغیرقانونی بھرتی کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کے 3 سابق ایم پی ایز کی ضمانت درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق اراکین اسمبلی پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں، ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اینٹی کرپشن نے بتایا سابق ایم پی اے ملک لیاقت، اعظم خان اور شفیع اللہ پرغیر قانونی بھرتی کا الزام ہے، ملزموں نے 24 کلاس فور ورکر غیر قانونی بھرتی کئے ہیں، اینٹی کرپشن نے مزید بتایا کہ ملی بھگت سے قومی خزانے کو ایک کروڑ 43 لاکھ روپے نقصان پہنچایا گیا۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے سابق ممبران کی ضمانت درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں