عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بڑی خواہش پوری کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بڑی خواہش پوری کر دی گئی۔۔۔ عدالتی احکامات کے بعد ورزش کیلئے خصوصی سائیکل اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالدیوسف پیش ہوئے۔عدالت کو آگاہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل پہنچا دی گئی۔وکیل پی ٹی آئی خالدیوسف نے جج سے مکالمہ کرتےہوئے کہا آپ کا بہت شکریہ۔جس پر جج ابو الحسنات نے ریمارکس دیے کہ چلیں شکر ہےچیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل جیل میں پہنچا دی گئی۔اس سے قبل خصوصی عدالت نے سائیکل فراہمی کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا تھا۔جس میں جیل انتظامیہ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ قوانین اور جیل مینوئل پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close