اسلام آباد (پی این آئی) 38 فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیا جبکہ 27 فیصد نے اس رائے کو رد کر دیا۔
گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری ہونیوالی سروے رپورٹ کے مطابق 30 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معاشی بحران کے حل کےلیے نواز شریف سےامید باندھ لی، 22 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو واحد امید کہا ہے جبکہ 30 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ معاشی بحران کا کوئی حل نہیں ہے۔اسنیپ پول کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی مینار پاکستان پر تقریر بھی 34 فیصد پاکستانیوں نے سنی، 80 فیصد نے تقریر کی تعریف کی، 50 فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ملکی مستقبل کےلیے بہتر قرار دیا۔51 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی ن لیگ کے انتخابات جیتنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں