لاہور (پی این آئی) حکومت نے اسموگ کی صورتحال کے تناظر میں اس ہفتے بدھ کو چھٹی نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت انسداد اسموگ اقدامات سےمتعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کی بنیادپرفی الحال بدھ کوچھٹی نہ کرنےپراتفاق کیا گیا۔محسن نقوی نے آئی جی پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔اسموگ کا سبب بننے والے بھٹوں، فیکٹریوں کیخلاف بلاامتیاز ایکشن کیا جائے۔ مقرر کردہ مقدار سے زیادہ دھواں چھوڑنے اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کو سیل کیاجائے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی باقیات جلانے والوں کےخلاف بھرپور ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیرمعیاری فیول فروخت کرنےوالوں کےخلاف فوری کریں،ضلعی انتظامیہ کو سڑکوں پر گرد بٹھانے کیلئے تسلسل سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کیلئے ریت، بجری کو ڈھانپنا اور پانی کا چھڑکاؤ کرنا لازمی ہو گا اسموگ کا سبب بننے والے اقدامات پر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں