آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بری کردیا

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں بری کردیا۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست منظور کرلی، نیب کی کلین چٹ کے بعد عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست منظور کی۔ جیو نیوز کے مطابق  اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس 2017 میں بنا تھا، عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 3 شریک ملزمان کو بھی بری کردیا۔ اسحاق ڈارپرکیس چلانے یا نہ چلانے پرمحفوظ فیصلہ آج سنایا جائےگا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکےخلاف ثبوت ہیں نہ مزید تحقیقات کی ڈائریکشن ہیں، وکیل صفائی کے مطابق اسحاق ڈارنے الیکشن کمیشن میں تمام گوشوارے جمع کرائےتھے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکےخلاف نیب ریفرنس داخل دفترکردیا تھا، سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعداحتساب عدالت نےاسحاق ڈارکےخلاف ریفرنس پردوبارہ سماعت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close