سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر لگنے والی چارج شیٹ سامنے آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی )آفیشل سیکرٹر ایکٹ / سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی معاونت کرنے والے اس وقت کے وزیر خارجہ اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر لگنے والی چارج شیٹ منظر عام پر آ گئی ۔ ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق سپیشل عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چارج شیٹ آج چیئرمین پی ٹی آئی کو پڑھ کر سنائی تھی،

چارج شیٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم غیرقانونی سائفر اپنے پاس رکھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ دستاویز کو غلط طریقے سے استعمال کیا، سائفر پاکستان اور امریکہ کے درمیان انتہائی خفیہ دستاویز تھی، سیکرٹ دستاویز کو ممنوع مقام جلسے میں غلط طریقہ کار سے استعمال کیا،سائفر کی خفیہ معلومات کو غیر ضروری افراد تک پہنچایا، ریاست کے مفاد کیخلاف معلومات آگے استعمال کرنے کے مجاز نہیں تھے۔

چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے اعتماد کرتے ہوئے سائفر آپ کو فراہم کیا،آپ نے سائفر اپنے پاس رکھتے ہوئے سیاسی مقاصد لیے استعمال کیا،آپ نے اس عمل سے سائفر، ملک کے سیکیورٹی سسٹم پر کمپرومائز کیا،آپ کے اس عمل سے ریاستِ پاکستان کی سیفٹی متاثر ہوئی،28 مارچ 2022 بنی گالا اجلاس میں ملزم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ آپ نے سائفرکو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی،آپ نے بدنیتی کی بنیاد پر سائفر اپنے حق میں استعمال کرتے ہوئے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، وزارتِ خارجہ کی طرف سے سائفر آپ کو بھیجا گیا، آپ نے پاس رکھا اور واپس نہیں بھیجا۔

غیر مجازہونےکےباوجودسائفرغیرقانونی طور پر سائفر اپنے پاس رکھا، سائفرسیکیورٹی، ملک کےسیکرٹ سیکیورٹی سسٹم کو آپ نےکمپرومائز کیا،بیرون ملک پاکستان کے سیکیورٹی سسٹم کو کمپرومائز کیا،اپ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 اور 9 کے مرتکب ٹھہرے ہیں، وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر لگی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جرم میں معاونت کی، جس طرح چیئرمین پی ٹی آئی نے جرم کیا، آپ بھی شریک جرم ٹھہرے ہیں، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 اور 9 کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close