اسلام آباد (پی این آئی)پشاور میں رکشہ سوار سے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق جمیل چوک رنگ روڈ پر رکشے میں سوار سلمان نام کے شخص کا تعلق افغانستان سے ہے۔ سلمان سے برآمد ہونے والی کرنسی میں ایک لاکھ 75 ہزار یورو، 15 ہزار 4 سو ڈالر اور 4 ہزار سے زائد سعودی ریال برآمد کیے گئے۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے کیس ٹیرا فنانسنگ سیل سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں