ورزش کے لیے سائیکل اڈیالہ جیل پہنچا دی گئی

راولپنڈی (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی کی ورزش کی سائیکل اڈیالہ جیل پہنچا دی گئی ہے۔۔۔۔کچھ روز قبل ان کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لیے سائیکل مہیا کرنے کی استدعا کی تھی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ وکیل شیراز رانجھا نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لیے سائیکل مہیا کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔ اس کے جواب میں جج نے کہا تھا کہ سائیکل کے حوالے سے تو میں پہلے ہی جیل حکام کو کہہ چکا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ سائیکل کا غلط استعمال نہ ہو۔۔۔۔۔

سماعت کے دوران جج کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ سائیکل جیل سپرنٹنڈنٹ چلاتے رہیں، میں سائیکل والے معاملے پر آرڈر کر دیتا ہوں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ورزش کے لیے سائیکل اڈیالہ جیل پہنچا دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close