تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور(پی این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سب کو پر امن احتجاج کا حق ہے لیکن کسی کو تعلیمی اداروں کوبند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پنجاب میں اساتذہ کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ یہ کون سا طریقہ ہے کہ بچوں کو اسکولوں میں پڑھنے نہیں دینا، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ٹیچر اسکولوں میں ہی نہ آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے کئی شہروں میں اساتذہ کا حکومت کی طرف سے گورنمنٹ اسکولوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف تعلیمی بائیکاٹ جاری ہے۔ اساتذہ کی ہڑتال اور احتجاج کے باعث متعدد شہروں کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا سلسلہ 15 روز سے بند ہے جس کی وجہ سے والدین پریشان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close