سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیساتھ آج کیا ہونیوالا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔اس سے قبل 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکی گئی تھی تاہم اس وقت تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے چالان کی کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا گیا تھا جس کے بعد فردِ جرم کی تاریخ 23 اکتوبر مقرر کی گئی تھی۔یادرہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی ان دنوں سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close