اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ریاسی اجزا کو مل کر کوئی راستہ نکالنا ہو گا، کسی بھی سیاسی جماعت سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کل ہمارا ایک بڑا جلسہ ہواہے، ہمیں اس مومنٹم کو برقراررکھناہے، ہمارا ٹارگٹ الیکشن ہے، نواز شریف ھ۔ کل کہا کہ جو ہو گیا سو ہو گیا ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی، ریاسی اجزا کو مل کر کوئی راستہ نکالنا ہو گا۔نوازشریف نے کہا کہ ہم انتقام کی سیاست نہیں کریں گے، سب کو مل کر بیٹھنا ہے، نیت صاف ہو تو راستے بھی نکل آتے ہیں۔سینئر لیگی رہنما نے کہا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر بات کرنی ہو گی، دست وگریباں رہیں گے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بیٹھنے کیلئے کبھی تیار نہیں ہوئے، ہمیشہ یہی کہتے رہے کہ میں چوروں سے کبھی ہاتھ نہیں ملائوں گا۔نواز شریف کیجہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر کے استعمال کرنے کے سوال پرخواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کیلئے جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا گیا۔اس کیلئے کسی نے تسلی کرنی ہے وہ کر لے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے اہم قوم اور عام آدمی کا انٹرسٹ ہے، نواز شریف کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں