عمران خان ایک گھنٹے میں ن لیگ کے مینارِ پاکستان جلسے سے بڑا جلسہ کر سکتے ہیں، عمران خان کے ساتھی کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شعیب شاہین نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان ایک گھنٹے میں مینار پاکستان پر ن لیگ سے بڑا جلسہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جنت کے ٹکٹوں، ہنڈا موٹر سائیکلز، 5،5ہزار دینے کے باوجود مینار پاکستان نا بھر سکے، سربراہ پاکستان تحریک انصاف ایک گھنٹے میں ن لیگ سے بڑا جلسہ کر سکتے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ کیابہتری کیلئے فرشتوں کو اوپر سے اتارو گے؟ کل کہا گیا کہ انتقام نہیں لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی پر 200 مقدمات بنا دیئے گئے۔ عوام نے چوروں کو کل مسترد کر دیا، ہماری خواتین کارکنان 6 ماہ سے گرفتار ہیں، کیا عدالتوں کو یہ ناانصافی نظر نہیں آ رہی؟۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں ووٹ لیکر آنے والی سیاسی جماعت کو ہٹایا گیا، نواز، شہباز نے ملک کو کہیں کا نہیں چھوڑا، کل سب نے دیکھا کے بائیو میٹرک عملہ کیسے پہنچا۔ ان کا جینا مرنا، بچے، خوشی غمی سب باہر ہیں، اشرافیہ ایسے لوگوں کو اس ملک کر مسلط کرنا چاہتی ہے، یہ لوگ صرف حکومت کرنے آتے ہیں۔ ادھر مسلم لیگ (ن) کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں شریک افراد کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار سامنے آگئے۔مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی چار سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کے موقع پر مینار پاکستان میں جلسے کا انعقاد کیا۔

جس میں ن لیگ کے قائد نے تقریر کی اور نو نکاتی ایجنڈا جاری کیا۔ لاہور پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جلسے میں 60 سے 70 ہزار افراد نے شرکت کی جبکہ اسپیشل برانچ کا ماننا ہے کہ جلسہ گاہ میں 75 ہزار لوگ موجود تھے۔ اسی طرح انٹیلی جینس بیورو کے مطابق 65 سے 70 ہزار لوگ جلسہ گاہ میں موجود تھے جبکہ ملٹری انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ 80 سے 90 ہزار لوگ جلسہ گاہ میں موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close