اسلام آباد(پی این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر کہدہ بابر نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ کے اتحادی تھے، مستقبل میں بھی ساتھ مل کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان کی واپسی ملک کے لیے خوش آئند ہے، ملک سیاسی و معاشی استحکام کی طرف بڑھے گا۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور جاتی امرا پہنچے جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اداروں نے نوازشریف کا ساتھ دیا تو نوازشریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونا چاہیے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ بات چیت ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں