لاہور (پی این آئی) گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کا مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ ہوا جس سے پارٹی قائد نوازشریف نے بھی خطاب کیا۔
سینئر صحافی منصور علی خان کادعویٰ تھا کہ 75ہزار سے 1 لاکھ لوگ شریک تھے جبکہ مسلم لیگ (ن )کا دعویٰ ہے کہ 5 لاکھ لوگ آئے ۔مسلم لیگ( ن) کے دعوے کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کاکہنا ہے کہ 10 سے 15ہزار لوگ تھے، ایجنسیوں کاکہناہے کہ ڈیڑھ سے2 لاکھ لوگ گراؤنڈ میں موجود تھے ۔ اخبار کے اپنے ذرائع کاکہناتھاکہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ بندہ تھا۔ اس سے قبل سینئر صحافی منصور علی خان نے کہاتھا کہ میرے اطلاع کے مطابق جو دو تین ذرائع ہیں ان کا کہنا ہے کہ 75ہزار سے1 لاکھ تک لوگوں نے مینار پاکستان جلسے میں شرکت کی،جلسہ گا ہ کے اندر یا باہر کا کراؤڈ بھی ڈال لیں تو اتنی ہی تعداد تھی،میں تو انہیں فل مارکس دوں گا کہ آپ اتنا ہجوم بھی لے آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں